ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر بدامنی:لوک سبھا میں اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا

کشمیر بدامنی:لوک سبھا میں اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا

Wed, 20 Jul 2016 21:30:06    S.O. News Service

زخموں پرمرہم رکھنے کامطالبہ،اقتصادی اورسیاحتی محاذپرریاست کومتاثرقراردیا

نئی دہلی، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کشمیر وادی میں بدامنی کو لے کر اپوزیشن نے آج مودی حکومت اور جموں کشمیر کی پی ڈی پی بھاجپا حکومت پر نشانہ لگایااورصورتحال سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگایا اور سیاسی حل نکالنے کامطالبہ کیا۔دفعہ 193کے تحت لوک سبھامیں کشمیروادی میں حالیہ ہوئے تشدد سے ریاست میں لوگوں کی امن اور سلامتی کے لئے پیدا خطرے سے متعلق صورتحال کے بارے میں بحث کے دوران مختلف جماعتوں کے ارکان نے وادی میں کل جماعتی وفد بھیجنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ آنا چاہئے اور ایسی صورت حال سے نمٹنے میں مددکرنی چاہئے۔بحث کاآغاز کرتے ہوئے جیوتی سندھیا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پولرائزیشن اس حکومت کا ایجنڈا ہے اور کانگریس کے زیرِ قیادت یو پی اے حکومت نے 10برسوں میں جموں کشمیر میں کافی محنت سے امن اور ترقی کا جو ماحول قائم کیا تھا، اس پر اس حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آج کشمیر کی گھریلو اقتصادی ترقی کی شرح منفی ہو گئی ہے۔سیاحت، روزگار کے مواقع ختم ہو گئے ہیں۔کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں نے وادی میں صورتحال خراب ہونے کا الزام لگایا اور کشمیر کے لوگوں کے زخموں پرمرہم لگانے کامطالبہ کیا۔


Share: